Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا، اسلام آباد میں تبلیغی اجتماع ملتوی

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزکے باعث اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی...
شائع 30 مارچ 2021 10:07pm

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزکے باعث اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا گیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے منتظمین سے اجتماع ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا ۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وہ تبلیغی جماعت کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے میری درخواست پر اسلام آباد میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا۔

وزیر داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع یکم سے 4 اپریل تک ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انہوں نے تبلیغی جماعت کے منتظمین سے اجتماع ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔

corona

covid