Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ:دیامیر اور مہمند ڈیمز کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کیس کی سماعت ہوئی۔...
شائع 30 مارچ 2021 07:21pm

سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت سپریم کورٹ میں کالاباغ ڈیم کا بھی تذکرہ کیا گیا۔سماعت میں جسٹس عمرعطا نے کہا کہ صوبوں کے تحفظات دور کیے بغیر کالاباغ ڈیم کیسے بنے گا؟

سماعت میں چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ مہمند ڈیم سے مردان، نوشہرہ اور چارسدہ میں سیلاب نہیں آئےگا، جبکہ خیبرپختونخوا کے تحفظات سیلاب رکنے سے دور ہوجائیں گے۔

چیئرمین واپڈا کے مطابق کوٹری کے قریب سندھ بیراج بنایا جا رہا ہے، جبکہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سٹیل درآمد کرنا پڑے گا،

سماعت میں چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ پاکستان کی مجموعی پیداواری صلاحیت سے زیادہ سٹیل درکارہے، پاکستان اسٹیل مل چلے تو باہر سے درآمد نہیں کرنا پڑے گا۔

سماعت میں چیف جسٹس نے کہا کہ جو پیسے واپڈا نے باہر دینے ہیں وہ سٹیل مل کو دیدے، تاہم اسٹیل مل والی بات صرف میری تجویز ہے۔

اس موقعے پر چیئرمین واپڈا نے کہاکہ حکومت نے 240 ارب روپے ادا کرنے ہیں جو نہیں ملے، اور ڈیمزکیلئے واپڈا 700 ارب روپے خرچ کرے گا، کورونا کے باوجود ڈیمز کا کام بروقت مکمل ہو رہا ہے۔

عدالت نے مزید سماعت 3ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

Supreme Court

SCP