Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر پاکستان عارف علوی کو آرام،نیند اور سوپ کا مشورہ

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کہتے ہیں وزیر اعظم نے مجھ سے اپنا تجربہ...
شائع 30 مارچ 2021 06:56pm

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کہتے ہیں وزیر اعظم نے مجھ سے اپنا تجربہ شیئر کیا، آرام، نیند اور سوپ پینے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نےٹویٹ میں کہا کہ نیک خواہشات اور دعاؤں پر سب کا مشکور ہوں کیونکہ دعائیں شفایابی کا باعث بنتی ہیں،

صدرمملکت نے ٹویٹ میں نیک خواہشات اور دعائیں کرنےوالوں کاشکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دعائیں شفایابی کا باعث بنتی ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دعاؤں کےسبب میں آج بہترمحسوس کررہا ہوں۔

صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی مجھے فون کیا، اور وزیراعظم نے مجھ سےاپنا تجربہ شیئر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےآرام ،نینداورسوپ پینےکا مشورہ دیا۔

corona

Arif Alvi

covid