Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں کورونا کے حملے تیز، حکومت نے کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ کردی

کوئٹہ :بلوچستان میں کورونا کے حملے تیز ہوگئے، حکومت نے کوئٹہ میں...
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2021 03:39pm

کوئٹہ :بلوچستان میں کورونا کے حملے تیز ہوگئے، حکومت نے کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ کردی، فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دفعہ144 نافذکردی گئی ہے ،شام 6 بجے کے بعدکھیلوں کی سرگرمیوں پرپابندی ہوگی،کوروناکی تیسری لہر سےبلوچستان زیادہ متاثرہورہاہے۔

لیاقت شاہوانی نے مزید کہاکہ صوبےمیں کورونامریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے،عوام کوماسک کا استعمال ہرصورت کرناہوگا ،خدشہ ہے کہ کوروناوباءمزیدشدت اختیارکرسکتی ہے،کیسزبڑھ رہےہیں ،عوام احتیاط کریں،ماسک پہنچیں اورسماجی فاصلہ اختیار کریں،کوروناٹیگٹنن کےاستعدادمیں اضافہ کر رہےہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کرتےہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کسی اجتماع سے گریز کریں، سرکاری ملازمین کی فلاح کیلئے اقدامات کریں گے،عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے دھرنےختم کرنےچاہیئے،عوام نےتعاون نہ کیا تو اسپاٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ احتجاج کےدوران کوروناایس او پیز کاخیال نہیں رکھاجارہا، کورونا کی صورت حال مدنظر رکھیں، آپ کے پاس نوکری ہے، غریب عوام کا سوچیں۔

coronavirus

بلوچستان

quetta

Face Mask