Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.83 فی صد ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا...
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2021 02:06pm

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.83 فی صد ہے، اسلام آباد 12.31 فیصد کے ساتھ سرفہرست جبکہ پنجاب میں10.43 شرح ریکارڈ کی گئی۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان کے مطابق پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.43 فیصد ،خبیرپختونخوا میں 8.55 فیصد، آزاد کشمیر میں 8.98 فیصد، سندھ میں 2.98 فیصد ،بلوچستان میں 2.15 فیصد اور گلگت بلتستان میں 2.33 فیصد ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد کا اچانک دورہ کیا جہاں کورونا مریضوں کیلئے مختص کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔

معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے کہا کہ تیسری لہرتیزی سے پھیل رہی ہے،اسپتالوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھ کر احتیاطی تدابیر اور اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

خطوط میں کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اور اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے،کورونا کی تیسری لہر ملک میں تیزی سے پھیل کر متاثرین کی تعداد بڑھا رہی ہے۔

خطوط میں مزید کہا گیا کہ پہلی اور دوسری لہر کے دوران صوبوں اور محکموں نے اچھی کارکردگی دکھائی تھی مگر اب خامیاں نظر آ رہی ہیں، تیسری لہر کے دوران احتیاطی تدابیر اور اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

coronavirus cases

پاکستان

islambad

Faisal Sultan