Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج سے شدیدگرمی کی پیشگوئی

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے شدیدگرمی کی پیشگوئی...
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2021 12:17pm

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے شدیدگرمی کی پیشگوئی کردی،گرم ہوائیں چلیں گی، درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی والے ہوجائیں تیار ، شہر قائد میں آج پارہ لوگوں کا پارہ ہائی کردے گا،شہر کا موسم ایک بار پھر تبدیل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرم ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت بڑھے گی، گرمی کی حالیہ لہر چار روز تک جاری رہے گی۔

دھوپ کی تپش کے باعث صبح سے ہی شہر میں گرمی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، جس کے باعث شہریوں کا پارہ بھی ہائی ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے، آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔

karachi

Met Office

preduction

Heat Wave

Hot Weather