کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں 15اپریل تک توسیع
لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں 15اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نےدرخواست ضمانت پرنیب کوجواب داخل کرانے کےلئے مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب پشاور اور لاہور ایک نوعیت کے الزامات میں چھان بین کررہاہےاورقانون کےتحت ایک ہی الزام کی دو مختلف مقامات پر تفتیش نہیں ہوسکتی۔ خدشہ ہے کہ طلبی کے نوٹسز پر نیب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کر سکتا ہے، نیب کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔
نیب کے وکیل نے جواب داخل کرانے کےلئے عدالت سے مہلت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔
Comments are closed on this story.