Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا: کورونا میں اضافہ ،6 اضلاع میں اسکول بند کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مزید چھ اضلاع...
شائع 29 مارچ 2021 07:12pm

خیبر پختونخوا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مزید چھ اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ جن اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی جائے گی۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ سکول بند کرنے کا فیصلہ ان اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے چھ اضلاع شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیراپر، ہری اور قبائلی ضلع خیبر میں سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 10 اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے کی روشنی میں سولہ اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں 11 اپریل تک بند رہے گی اور جن اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی جائے گی۔

corona

covid