Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیگل معاملات کا آڈٹ کرانے کا حکم، رپورٹ طلب

سپریم کورٹ نےسوئی نادرن گیس کمپنی کے لیگل معاملات کا آڈٹ کرانے...
شائع 29 مارچ 2021 06:24pm

سپریم کورٹ نےسوئی نادرن گیس کمپنی کے لیگل معاملات کا آڈٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے وکیل عزیز چغتائی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں کیس فائل ہوا۔کیس داخل کر کے بغیر پیش ہوئے تین وکیلوں نے پیسے کھائے۔

چیف جسٹس نےایم ڈی سوئی نادرن گیس علی ہمدانی سے مکالمہ میں کہاآپ کی لیگل ٹیم میں سب بیکارہیں۔آپ کاکچھ نہیں نقصان ریاست کاہورہاہے۔ایس این جی پی ایل کی وجہ سے قومی خزانہ کا لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

سیکریٹری پیٹرولیم نے ملوث افراد کےخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

سپریم کورٹ نے ایس این جی پی ایل کے لیگل معاملات کا آڈٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری پیٹرولیم سے دو ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے برطرف میٹر ریڈر کی بحالی کا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیا۔سماعت 2 ماہ کےلئے ملتوی کردی گئی۔

Chief Justice

Supreme Court

SNGPL