Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھر کے حاجیوں کےلئے رواں سال بھی حج کے امکانات معدوم

پاکستان سمیت بین الاقوامی حاجیوں کےلئے رواں سال بھی حج کے...
شائع 28 مارچ 2021 08:55pm

پاکستان سمیت بین الاقوامی حاجیوں کےلئے رواں سال بھی حج کے امکانات معدوم ہوگئے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال رمضان میں پاکستان سمیت غیر ملکی زائرین کو عمرہ کی اجازت نہیں۔ جب تک سعودی حکومت آگاہ نہیں کرتی حج کی درخواستیں نہیں لیں گے۔سعودی عرب کی طرف سے بہت محدود پیمانے پر حج کے امکانات ہیں۔

ذرائع کےمطابق وقت کم ہونے کی وجہ سے حج معمول کے مطابق نہیں ہوگا۔منتظرہیں کہ سعودی عرب کتنا کوٹہ مقرر کرتی ہے۔اس سال رمضان میں پاکستان سمیت غیر ملکی زائرین کو عمرہ کی اجازت نہیں۔سعودی عرب کی طرف سے حج کے لئے عمر کا تعین بھی کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان

بین الاقوامی

Hajj