Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی طبیعت ناساز

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)...
شائع 28 مارچ 2021 10:52am

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مطابق مولانا فضل الرحمان 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائش گاہ پر ہیں۔

ذرائع جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے طبعیت ناسازی پر سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

ذرائع جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بھی طبیعت ناساز ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے، جس کے باعث انہوں نے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے۔

COVID 19

PDM

Maryam Nawaz

Maulana Fazlur Rehman

JUIF