Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

' پی ڈی ایم اتحاد غیر فطری ہے'

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری...
شائع 28 مارچ 2021 12:37am

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، اپوزیشن نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں۔

اراکین اسمبلی سے ملاقات میں بولے کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، اپوزیشن نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی بگڑتی صورتحال پر ملتان سے ویڈیو لنک اجلاس میں کہا کہ ایس او پیز پرعملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی - انتظامیہ و پولیس افسران عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں-

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں، عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابو پایا جاسکے گا۔

عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں کہا کہ اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پی ڈی ایم کو اب انتشار کی سیاست چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

وزیراعلی پنجاب نے ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ بھی کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

PDM

cm punjab

CM Buzdar