'ن لیگ کو مریم نوازکی بچگانہ سیاست سے باہر آنا چاہیئے'
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں ن لیگ سینیٹ ...
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں ن لیگ سینیٹ میں منہ دیکھتی رہ گئی۔انہیں مریم نوازکی بچگانہ سیاست سے باہر آنا چاہیئے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے۔استعفوں کی سیاست ختم، اصلاحات کی سیاست شروع ہوچکی ہے۔
حکومت انتخابی اصلاحات کی کمیٹی بنارہی ہے،چھوٹی سوچ کی بجائے بڑےمفاد میں مل کربیٹھیں۔
انہوں نے کہا ججوں کی تقرری جج ہی کرتے ہیں ان میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کا عدالتی نظام پر اعتماد بحال ہو۔
PDM
fawad chaudhry
Federal Minister
مقبول ترین
Comments are closed on this story.