Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

'مولانا فضل الرحمان فوری طور پر جے یو آئی پاکستان کی طرف لوٹیں'

جےیو آئی پاکستان کےرہنماء حافظ حسین احمد نےکہا ہے کہ پی ڈی ایم...
شائع 27 مارچ 2021 06:26pm

جےیو آئی پاکستان کےرہنماء حافظ حسین احمد نےکہا ہے کہ پی ڈی ایم میں پہلےمریم اور بلاول نے ٹی 20 کھیلا اور پھر زرادری نے نواز شریف کے ساتھ ون ڈے کھیلنا شروع کر دیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ اس وقت پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتی اتحاد کا ایک ہی سلوگن ہے کہ ملک میں آزادانہ انتخابات ہونے چاہیئے لیکن یہی لوگ پارٹی کے اندر انتخابات نہیں کراتے۔

انہوں نےکہا کہ تمام جماعتیں موروثیت کی راہ پر چل پڑی ہیں لیکن وہ مفتی محمود کے پارٹی دستور کو بحال کرائیں گے۔ 2018 کے انتخابات کے بعد اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا گیا لیکن جماعتی فیصلہ کے باوجود نواز شریف کے کہنے پر صدارتی انتخاب میں حصہ لیا۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے بھی ہمارے خدشات تھے۔

حافظ حسین احمد کےمطابق مولانافضل الرحمان فوری طور پر جے یو آئی پاکستان کی طرف لوٹیں کیوں کہ ہم پارٹی کے اندر شفاف انتخابات چاہتے ہیں اور مدارس اور جماعت کو نواز شریف جیسے کرپٹ انسان کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

حافظ حسین احمد نے کل مردان میں جلسے کا بھی اعلان کر دیا۔

PDM

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari