کورونا وائرس نے 24 گھنٹوں میں مزید 67 جانیں لے لیں
ملک میں کورونا وائرس وار تیز ہوگئے۔ قاتل وائرس نے مزید سڑسٹھ افراد کی جانیں لے لیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
این سی او سی کے مطابق ساٹھ سے پینسٹھ سال کے شہریوں کی شیڈولنگ کا آغاز آج سے کیا جارہا ہے۔ پچاس سے ساٹھ سال کے شہریوں کی رجسٹریشن کا آغاز تیس مارچ سے ہوگا، شہریوں سے درخواست ہے وہ جلد از جلد رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لیں۔
واضح رہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران چار ہزار چار سو ارسٹھ افراد وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد چودہ ہزارایک سو اٹھاون ہوگئی۔ جبکہ چھ لاکھ اُنچاس ہزارآٹھ سو چوبیس افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
لاہور میں زیادہ کیسز کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی بھی لگادی گئی ہے مگر عوامی مقامات پر ایس اوپی کی خلاف ورزی بھی جاری ہے۔
خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ آج سے دو دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ تو کردیا گیا لیکن عوام ماننے کو تیار نہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے عوام سے کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے، عوام اور انتظامیہ ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد کریں۔
Comments are closed on this story.