Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی:پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ...
شائع 26 مارچ 2021 03:40pm

راولپنڈی:پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا، زمین سے زمین تک مار کرنے والا یہ میزائل 900 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ ہے، زمین سے زمین تک مار کرنے والا یہ میزائل 900 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران میزائل کے ڈیزائن سمیت اس کے مختلف ٹیکنیکل پیرامیٹرز بشمول جدید نیوی گیشن سسٹم کو کامیابی سے جانچا گیا۔

ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی ، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر اور کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سمیت سائنسدانوں، انجینئرز اور دیگر نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

کامیاب تجربے پر صدرعارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

ISPR

پاکستان

Ballistic Missile

rawalpndi