Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس گلزاراحمد نے سال2021 کا پہلا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے سال 2021 کا پہلا از...
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2021 03:14pm

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے سال 2021 کا پہلا از خود نوٹس لے لیا، وہاڑی میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کے فیصلے پر از خود نوٹس لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے رواں سال کا پہلا از خود نوٹس لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے 2019 کے فیصلے پر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 2گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کو پرانی دشمنی قرار دیتے ہوئے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کے ساتھ معاملہ سیشن کورٹ کو بھجوا دیا تھا۔

چیف جسٹس کے نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ انسداد دہشتگردی کے سیکشن 6اور 7کی خلاف ورزی ہے،19 مارچ 2019 کو تحصیل بوریوالا میں دو گروپس کے مابین بس اسٹینڈ کے معاملہ پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد قتل ہوئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں معاملہ انسداد دہشتگردی کی عدالت سے عام عدالت میں بھجوا دیا تھا۔

Supreme Court

CJP

اسلام آباد

Gulzar Ahmed

suo motu notice