Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں...
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2021 02:10pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قید قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔

شہباز شریف نے اپنی درخواست میں نیب کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب عدالت میں منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور اس کا ٹرائل جاری ہے،جبکہ تمام ریکارڈ نیب کے پاس موجود ہے اور اس نے کسی قسم کی ریکوری نہیں کرنی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں ،قید میں ہونے کی وجہ سے آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر پا رہے، وہ کیس کا ٹرائل میں باقاعدگی سے شامل رہیں گے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے۔

گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں شہباز شریف کو میڈیکل رپورٹ دینے اور کورونا ویکسین لگوانے کیلئے2 روز میں انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔

LHC

money laundering case

apeal

lahore

shahbaz sharif