Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 63اموات، 4,368 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2021 02:14pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 63افرادانتقال کرگئے جبکہ 4,368 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد14,091ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد645,356ہوگئی۔

ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ کورونا کیسز کا 4ماہ کا سب سے زیادہ ریکارڈ سامنے آیا ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید4,368نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ 45 ہزار 356 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 64 ہزار 062 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ07ہزار765افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں82ہزار677،اسلام آباد میں54ہزار347،بلوچستان میں19ہزار427 ،گلگت بلتستان میں4983اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے12ہزار095کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید63مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 14091ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4486افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 6142،خیبرپختونخوا میں 2260،اسلام آباد میں555،بلوچستان میں205اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث340 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ40ہزار120 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,758مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,170افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ91ہزار145مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران42ہزار418کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4368افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 99لاکھ76ہزار791افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

coronavirus death

islambad

corona test