ایران کے ساتھ مذاکرات میں خلیجی ممالک کو بھی شامل کیا جائے:خلیجی تعاون کونسل
خلیجی تعاون کونسل نے چین سے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے جو بھی مذاکراتی عمل شروع ہوا اس میں خلیجی ممالک کو بھی شامل کیا جائے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کونسل کے سیکریٹری جنرل نائف الحجراف نے گزشتہ روز سعودی عرب کا دورہ کرنے والے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی۔
ملاقات کےبعد ایک تحریری بیان میں حجراف نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات پر مبنی ممکنہ مذاکراتی عمل میں خلیجی ممالک کی شمولیت اہم ہوگی جن میں بلاسٹک میزائل نظام،ڈرونز اور دیگر بحری سلامتی کے مسائل پر بات چیت کی جا سکے گی۔
دریں اثنا،سعودی خبر رساں ایجنسیSPA کےمطابق چینی وزیرخارجہ نے سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
یادرہے کہ امریکا اور خلیجی ممالک ایران پر تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے اور بحری آمدو رفت کو خطرات سے دوچار کرنے الزام لگا رہے ہیں جنہیں وہ مسترد کرتا رہا ہے۔
Comments are closed on this story.