Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو نوکری سے فارغ کردیا ...
شائع 25 مارچ 2021 08:34pm

ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو نوکری سے فارغ کردیا جائیگا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےویکسین مرحلے کا حصہ نہ بننے والے ہیلتھ ورکرز کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کردیا ۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےحفاظتی ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا۔

ویڈیو بیان میں انکا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کو نوکری سے فارغ کردیا جائیگا33 ہزار 356 ہیلتھ ورکرز نے تاحال ویکسین نہیں لگوائی۔

وزیر صحت کاکہناہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔میں نے خود بھی ویکسین لگوائی ہے کسی بھی قسم کے ردعمل کا سامنا نہیں ہوا ہے۔ 80 سے 90 سال تک کے عمر کے افراد نے بھی لگوائی ہے جنہیں کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا۔

کچھ افراد میں معمولی ردعمل ہوسکتا ہے صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ہر فرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ ویکسین لگوائے۔ اسپتالوں میں کام کرنے والے وہ لوگ جو ویکسین نہیں لگوا رہے اپنے خاندان کے لوگوں کے لیے بھی خطرہ ہوسکتے ہیں

corona

covid