Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاورہائیکورٹ کابغیر پارکنگ کے پلازوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم

پشاورہائیکورٹ نے بغیر پارکنگ کے پلازوں کیخلاف سخت کارروائی کا...
شائع 25 مارچ 2021 04:03pm

پشاورہائیکورٹ نے بغیر پارکنگ کے پلازوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا،عدالت نے احکامات جاری کئے کہ جو مالکان پارکنگ نہیں بناتے،ان پلازوں کو گرادیں۔

پشاورہائیکورٹ میں نہروں کی صفائی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس قیصر رشید کی سربراہی میں بینچ نے کی،چیف سیکرٹری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈی جی پی ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس قیصر رشید نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ چیف سیکرٹری صاحب ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ محکمے کیا کررہے ہیں،جب محکمے کام نہیں کرتے تو ہم آپ کو بلاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کینال ہمارا اثاثہ ہے لیکن گندگی کی وجہ سے ان کا برا حال ہیں جس پر چیف سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ کینال کی صفائی پر جلد کام کا آغاز کرے گے۔

عدالت نے پشاور میں پلازوں میں پارکنگ نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری کا احکامات جاری کئے کہ بغیر پارکنگ کے پلازوں کیخلاف سخت کارروائی کریں اور جو مالکان پارکنگ نہیں بناتے تو پلازہ گرا دیں ،جس پر ڈی جی پی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر پبلک پرائیویٹ پارٹرنرشپ بنیاد پر پارکنگ پلازہ بنائے گےجس یونیورسٹی روڈ پر پارکنگ کا مسئلہ حل ہوگا۔

عدالت نے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

PHC

peshawar