Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے ایک...
شائع 25 مارچ 2021 11:39am

کوئٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے8افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ پر حادثات معمول بن گئے،تفتان قومی شاہراہ پر کردگاپ کے علاقے میں حادثہ پیش آیاجہاں مخالف سمت سے آنےوالی مسافر کوچ کار سےٹکرا گئی،زخمی11سالہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےچل بسا۔

حادثےمیں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کو مستونگ اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعدان کےآبائی علاقےنوشکی روانہ کردیا گیا،واقعےسےعلاقے کی فضا سوگوار ہیں۔

بلوچستان

quetta

bus

Car

collision