Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تعلیمی اداروں کے کھلنے یا بند کئے جانے سے متعلق اہم فیصلہ آج ہوگا

اسکول کھلے رہیں گے یا پھر بند کردیے جائیں گے؟ ملک کے وزرائے ...
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2021 08:51am

اسکول کھلے رہیں گے یا پھر بند کردیے جائیں گے؟ ملک کے وزرائے تعلیم کی اہم بیٹھک آج لگے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ ہوگا۔ حتمی اعلان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ مہلک وائرس نے مزید تیس افراد کی جانیں لے لیں۔

چوبیس گھنٹے کے دوران تین ہزار تین سو ایک افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ کورونا وائرس سے اب تک تیرہ ہزار نو سو پینسٹھ افراد جان سے جاچکے۔

ملک میں چھ لاکھ سینتیس ہزار بیالیس افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

NCOC

covid 19 cases

Shafqat Mahmood

پاکستان

Schools