Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'گریڈ 17 یا اوپر کی کوئی اسامی بغیر پبلک سروس کمیشن امتحان کے بغیر پر نہیں کی جاسکتی'

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ احتجاجی اساتذہ کو2017میں...
شائع 23 مارچ 2021 06:58pm

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ احتجاجی اساتذہ کو2017میں کانٹریکٹ پر ملازم رکھا گیا تھاجبکہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ گریڈ 17 کی کوئی اسامی بغیر پبلک سروس کمیشن امتحان کے بغیر پر نہیں کی جاسکتی۔

اپنےایک ویڈیو بیان میں سعید غنی نے کہاہے کہ احتجاج اساتذہ کی بھرتی کو 2017 میں ہی اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔مئی 2018 میں سندھ ہائی کورٹ نے بھرتی کےپورے عمل کی اسکروٹنی کاحکم دیا۔ سپریم کورٹ نے معروف اظہر علی خان کیس میں فیصلہ دیا تھا کہ گریڈ 17 اور اسے سے اوپر کی اسامیوں کےلئے پبلک سروس کمیشن کا بغیر پر نہیں کی جاسکتیں۔

انہوں نےکہا سندھ کابینہ نے عدالتی حکم کے مطابق اساتذہ کا کیس پبلک سروس کمیشن کو ارسال کیا مگر اساتذہ نے عدالت سے پبلک سروس کمیشن کے خلاف اسٹے لے لیااور پھر عدالت کا حکم آیا کہ تمام اساتذہ کو فارغ کرکے قانون نے مطابق نئی بھرتی کی جائے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کسی کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا اور کانٹریکٹ میں 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ مگر اساتذہ پبلک سروس کمیشن کے عمل میں شامل نہیں ہورہے۔ حیدرآباد اورکراچی بینچ کے کیسز کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کرنے کی بھی درخواست کی ہے تاکہ مسئلہ کا کوئی حل نکل سکے۔

PPP

sindh