Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کی پیشی، پنجاب حکومت نے نیب کی درخواست منظور کرلی

26مارچ کو مریم نوازکی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات...
شائع 23 مارچ 2021 06:39pm

26مارچ کو مریم نوازکی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کےلئےپنجاب حکومت نے نیب کی درخواست منظور کر لی۔ راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ رینجرز کی خدمات کے حصول کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان نے نیب لاہور کی جانب سے آفس کو ریڈ زون قرار دینے اور 25، 26 مارچ کو رینجرز اور پولیس تعینات کرنے کی منظوری دےدی ہے۔

وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ نیب کی ڈیمانڈ کے مطابق سیکیورٹی اقدامات کرنا حکومت پنجاب کا فرض ہے۔رینجرز کی خدمات لینے کےلئے کابینہ کمیٹی نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

پیشی کے موقع پر کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

NAB

Maryam Nawaz

Punjab Govt