Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف پر جب بھی سخت وقت آیاملک سےبھاگ گئے، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ...
شائع 23 مارچ 2021 02:59pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بلاول نے شریف خاندان کی بات کی ،نوازشریف پر جب بھی سخت وقت آیا ملک سے بھاگ گئے ،مولانا فضل الرحمان رینٹ اے کراؤڈ کے کاروبارمیں ہیں۔

وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فرازنے اسلام آباد میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بڑی قربانیوں کےبعدحاصل کیاگیا،ملک کی بقاءپکیلئے افواج پاکستان اورسول فورسزنے بے شمارقربانیاں دی ہیں،اداروں اورقوم نے ملک کےسلامتی کیلئےقربانیاں دی ہیں،ایسامعاشرہ بناناہے جہاں ہرکوئی قانون کےسامنےجواب دہ ہو۔

سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ ایسےپاکستان کیلئے کوشاں ہےجہاں قانون کی بالادستی ہو، طاقتوروں اوراشرافیہ کو قانون کے تابع لائیں گے ،بدقسمتی سےآج کرپشن کوکوئی کرپشن نہیں سمجھتا،ماضی کی حکومتوں نےبگاڑپیداکیاہےاس کوٹھیک کرناہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی عملداری نہ ہونےکےبرابرہے،ماضی میں سیاسی جماعتوں نے مافیازکوپناہ دی،ڈھائی سال میں ملک کودرست سمت میں گامزن کیا، نیاپاکستان وہ پاکستان ہے جو قائداعظم کانظریہ تھا۔

سینیٹرشبلی فراز نے مزیدکہا کہ ماضی میں سیاسی حکومتوں نے اپنی چھتری تلے مافیازکوپروان چڑھایا پی ڈی ایم کا اتحاد ذاتی مفاد کا دفاع تھا ، گزشتہ روز بلاول نے شریف خاندان کی بات کی ،نوازشریف پر جب بھی سخت وقت آیا ملک سے بھاگ گئے ،مولانا فضل الرحمان رینٹ اے کراؤڈ کے کاروبارمیں ہیں۔

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ معاشی ناہمواری کوختم کرنے کیلئے اقدامات کیے قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلندیوں کوچھوئے گی۔

bilawal bhuto

shibli faraz

Nawaz Sharif

اسلام آباد

Fazal ur Rehman

Senator