Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، 29ہوٹل مینجرز اور 18دکاندار گرفتار

پشاور:ضلعی انتظامیہ پشاورنے رات کے اوقات میں کورونا ضابطہ اخلاق...
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2021 01:19pm

پشاور:ضلعی انتظامیہ پشاورنے رات کے اوقات میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرتےہوئے 29 ہوٹل مینجرز اور 18 دکاندار وں کو گرفتار کرلیا ۔

کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف پشاور کی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی،29 ہوٹل مینجرز اور 18 دکاندار گرفتار کر لئے گئے۔

کارروئیاں پشاور شہر کے رنگ روڈ، یونیورسٹی روڈ،صدر،اندرون شہر،چارسدہ روڈ،کوہاٹ روڈ اور حیات آباد میں بازاروں کا معائنہ کرنے پر کی گئیں۔

صوبائی حکومت کے احکامات پر صرف میڈیسن و اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروری دکانوں و کاروبار کو رات 8کے بعد بھی کھلارہنے کی اجازت ہے جبکہ صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3ماہ کی توسیع کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن(ر) خالد محمود نے کہا کہ تاجران حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں تاہم خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

SOPS

coronavirus

peshawar

crack down