Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

جسٹس قاضی فائزعیسی کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے وفاقی وزیرفواد...
شائع 22 مارچ 2021 10:40pm

جسٹس قاضی فائزعیسی کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کیخلاف ‏‏توہین عدالت کی درخواست دائرکردی۔

سرینا عیسی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائرکی گئی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا ‏‏گیاہے کہ فواد چوہدری نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹ کیا، ‏‏فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

فواد چوہدری نے دو روز ‏‏قبل جسٹس قاضی فائزعیسی کے حوالےسے کیے گئے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایک ہفتے ‏‏سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائیل جج کی تقریریں سن رہے ہیں اگر جواب دیا تو ‏دکھ ‏ہوا سے توہین ہوگئی کے بھاشن آجائیں گے

ٹوئیٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محترم اگر آپ کو بھی اپنے گاڈ فادر ‏افتخار ‏چوہدری کی طرح سیاست کاشوق ہے تو مستعفیٰ ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں ‏‏مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا ۔

Supreme Court

PPP