Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعظم عمران خان اورخاتون اول کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریبات

وزیر اعظم عمران خان اورخاتون اول کو کورونا وائرس سے جلد صحتیابی...
شائع 22 مارچ 2021 07:43pm

وزیر اعظم عمران خان اورخاتون اول کو کورونا وائرس سے جلد صحتیابی کے لئے انصاف ہاوس میں بھی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جس میں اونٹ کی اور چار بکروں کی قربانی کی گئی ۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں پورے ملک کووزیر اعظم کی ضرورت ہے پوری قوم وزیر اعظم کے لئے دعا گو ہے یہ لوگ بیماری کا مزاق اڑاتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خآن اور خاتون اول کی صحتیابی کے لئے انصاف ہاوس میں خرم شیر زمان، شہزاد قریشی اور اشرف قریشی کی جانب سے اونٹ کی قربانی کراوئی گئی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور خآتون اول کی صحتیابی کے لئے دعائیہ تقریبارت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے،عمران خان کو پی ڈی ایم کی شکل میں 12 جماعتوں سے مقابلہ ہے۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا پورے ملک کووزیر اعظم کی ضرورت ہے پوری قوم وزیر اعظم کے لئے دعا گو ہے یہ لوگ بیماری کا مزاق اڑاتے ہیں انہوں نے تو خؤد نواز شریف کی بیماری کا مزق بنایا یہ لوگ خؤد پستی کا شکار ہے۔

imran khan

corona

covid