Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حسن علی کےلئے پی سی بی نے پروٹوکولز تبدیل کردیے

فاسٹ باؤلر حسن علی کو جنوبی افریقا بھجوانے کےلئے پی سی بی نے ...
شائع 22 مارچ 2021 07:05pm

فاسٹ باؤلر حسن علی کو جنوبی افریقا بھجوانے کےلئے پی سی بی نے اپنے ہی پروٹوکولز تبدیل کر دیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی پر کرکٹ بورڈ کی نوازشات کا سلسلہ جاری ہے۔ فاسٹ باؤلر کو جنوبی افریقا بھحوانے کےلئے بورڈ نے اپنےہی کوویڈ پروٹوکولز تبدیل کردیے۔بورڈ نے فاسٹ باؤلر کےایک دن میں دو کوویڈ ٹیسٹ کروانے کا اعلان کردیا۔حسن علی کا لاہور میں آئسولیشن کا دورانیہ بھی دو دن سے کم کرکے ایک دن کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی نےجمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ حسن علی کو لاہور پہنچ کر دو دن آئسولیشن میں رہنا ہو گا تاہم آج بورڈ نے آئسولیشن کی مدت ایک روز بتائی ہے۔

پی سی بی نے حسن علی کی جانب سے ذاتی حیثیت میں کروائی گئی۔ٹیسٹنگ کا رزلٹ بھی اپنے کھاتے میں ڈال لیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری لیبارٹری کی ٹیسٹنگ میں نیگیٹو آنے والے حسن علی پی سی بی کی ابتدائی دو ٹیسٹنگ میں مثبت آئے تھے۔

COVID 19

PCB

South Africa

Hasan Ali