Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

این سی او سی اجلاس: تمام ان ڈور تقریبات پرپابندی عائد

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات10بجےتک اجازت ہوگی جبکہ50 فیصد ورک فرام ہوم کی پالیسی پر عملدرآمد ہوگا۔
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2021 07:33pm

وفاق وزیراسد عمرکی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہواجس میں شرکاءنےکورونا وباء کے تیزی سے بڑھتے کیسزپراظہارتشویش کیا۔تمام ان ڈورثقافتی،مذہبی اور میوزیکل پروگرام پرپابندی عائد کردی گئی۔

وفاق وزیراسد عمرکی زیرصدارت این سی اوسی کااجلاس ہوا۔صوبائی سیکریٹریزنےاجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ شرکاء نے کورونا وباء کے تیزی سے بڑھتےکیسزپراظہارتشویش کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ان ڈورتقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔آؤٹ ڈورڈائننگ کی رات10بجےتک اجازت ہوگی۔

تمام ان ڈورثقافتی، مذہبی اور میوزیکل پروگرام پرپابندی جبکہ50 فیصد ورک فرام ہوم کی پالیسی پر عملدرآمد ہوگا۔

این سی او سی اجلاس میں ہائی رسک شہروں میں نقل وحمل محدود کرنےکا فیصلہ کیا۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالےسےاجلاس کل ہوگا.

اجلاس میں کئےگئےفیصلے11اپریل تک نافذالعمل رہیں گے۔فیصلوں پرنظرثانی کےلئےاین سی اوسی کا اجلاس7 اپریل کوہوگا۔

NCOC

meeting

Ban