Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون کا ساتھی سمیت فلیٹ میں گھس کر حریم شاہ پر وحشیانہ تشدد

متنازع ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نے اپنے اوپر مبینہ قاتلانہ حملے کا...
شائع 22 مارچ 2021 01:06pm

متنازع ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ نے اپنے اوپر مبینہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ اپنی سہیلی اور اس کے ساتھی بہادر شیر کے خلاف درج کروایا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ حریم شاہ کو فلیٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ شریف میں حریم شاہ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا۔

حریم شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ ایک شریف شہری اور کراچی کی رہائشی ہیں۔ اسلام آباد ایک شو کے لیے آئی تھیں اور پروڈیوسر کی طرف سے دیے گئے فلیٹ میں مقیم تھیں کہ عائشہ ناز اور اس کے ساتھی بہادر شیر آفریدی نے انہیں فلیٹ میں گھس کر مارا پیٹا جس کے بعد فون کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس نے حریم شاہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف اقدامِ قتل، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور خاتون کی بے حرمتی کے الزام میں دفعہ 452,506 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کیا، تاہم پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ پر قاتلانہ حملے کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم انہوں نے اپنے قتل سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

حریم شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے تاہم اداکارہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اور خیریت سے ہوں، میرے قتل سے متعلق زیرگردش خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں بالکل خیریت اور عافیت سے ہوں۔ حریم شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں شیئر کرنے والے کچھ شرم کریں کچھ حیا کریں اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹنگ کیلئے کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر پھیلانے والوں کو جاہل ہی کہا جاسکتا ہے۔

FIR

Hareem Shah

Leak Video

Torture