Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹر بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا...
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2021 12:29pm

لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹر بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کردیااور ایف آئی اے سائبر کرائم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

بابر اعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اعلیٰ عدالت کے حکم کے برعکس نئی درخواست پر ٹرائل کورٹ نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین کھلاڑی ہیں، جو کئی بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں، مقدمہ درج کرنے سے قبل ٹرائل کورٹ نے مؤقف نہیں سنا۔

عدالت ٹرائل کورٹ کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

عدالت نے درخواستگزار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد تاحکم ثانی معطل کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ نے مدعیہ حامزہ مختار کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔

LHC

babar azam

FIA

FIR

lahore

Cyber ​​Crime