Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نااہلی کیس: الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء...
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2021 12:22pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے ممبرالطاف ابرہیم کی سربراہی میں4 رکنی کمیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کیخلاف درخواست پرسماعت کی۔

چیف الیکشن کمیشن سکندرسلطان راجہ دوسری بارسماعت کا حصہ نہیں بنے جبکہ درخواست گزار تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

تحریک انصاف نے ترمیم شدہ درخواستیں جمع کراتےہوئے ایم این ایزفہیم خان اورجمیل احمد کوفریق بنایا۔

ممبرخیبرپختونخوا ارشاد قیصرنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے حکم پرمن وعن عمل نہیں ہوا،جس پرملیکہ بخاری نے کہا کہ انتخابی عمل میں شفافیت الیکشن کمیشن ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن نے ملیکہ بخاری کوآہستہ آواز اورتحمل سے بات کرنے کی ہدایت کی توملیکہ بخاری نے کہاکہ ویڈیومیں موجود جن افراد کوجانتے تھےان کے نام کمیشن کوبتا دیئے دیگرافراد کی شناخت کیلئے کمیشن خود تحقیقات کرے۔

ممبرپنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ جن 2اراکین کوفریق بنایا ان کی حد تک کیس چلائیں گے۔

علی حیدرگیلانی کے اعتراض پرممبر پنجاب نے درخواست کی حد تک جواب دینے کی ہدایت کی۔

وکیل حیدرگیلانی نے جواب کیلئے مہلت طلب کی جس پر کمیشن نے5اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ECP

اسلام آباد

PPP

Yousuf Raza Gilani