Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

اسلام آباد:کئی وفاقی وزراء کے بعد وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے...
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2021 01:51pm

اسلام آباد:کئی وفاقی وزراء کے بعد وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی،انہوں نے شہریوں کو ویکسین لگوانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس سےبچاؤ کیلئے چین سے ملنے والی ویکسین لگوالی،شیخ رشید نے اسلام آباد کے سی ڈی اے اسپتال سے سائنوفارم ویکسین لگوائی ۔

جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کہ کہاکہ عالمی وباء سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانی چاہیئے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس دوبارہ شدت کے ساتھ پھیل رہا ہے، وباء کے پھیلاؤ کے عام آدمی پربہت اثرات ہوسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید گزشتہ سال کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جبکہ آئسولیشن کے دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی اور ان کے بھتیجے راشد شفیق نے بتایا تھا کہ وفاقی وزیر کے جسم میں آکسیجن کا تناسب 92 فیصد ہے جبکہ ان کے پھپھڑے کورونا سے 10 فیصد متاثر ہوئے ہیں۔

اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیرتعلیم شفقت محمود بھی کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

corona vaccine