Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، وفاقی وزیرتعلیم

لاہور:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکول بند کرنا...
شائع 22 مارچ 2021 12:01pm

لاہور:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکول بند کرنا بڑامشکل فیصلہ ہے،وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں، آن لائن میں وہ بات نہیں جو معمول کی کلاس میں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں ہم نےکئی اقدامات کےم ہیں اور وزارت تعلیم کی خواہش ہےکہ تعلیمی ادارےکھلے رہیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، آن لائن تدریس میں وہ بات نہیں جومعمول کی کلاسز لینے میں ہے۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، اس حوالے سے این سی او سی میں 24 مارچ کو وزرائے تعلیم کی دوبارہ میٹنگ ہے جس میں جائزہ لیں گے کہ تعلیمی ادارےکھولنے ہیں یانہیں۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث کورونا کی کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں جبکہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کیلئے کل اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

Shafqat Mahmood

lahore

Federal Minister for Education

schools close