Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 3,669 افراد کورونا کا شکار، 20افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 20جانیں ...
شائع 22 مارچ 2021 09:09am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 20جانیں لے لیں جبکہ مزید 3,669افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کورونا سے اب تک 13,863افراد زندگی کی بازی ہار چکے جبکہ 630,471 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,669نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ30ہزار471ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 63 ہزار 290 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ99ہزار040افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں80ہزار037،اسلام آباد میں52ہزار086،بلوچستان میں19ہزار342 ،گلگت بلتستان میں4972اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے11ہزار704کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندو سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید20مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13863ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4479افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5982،خیبرپختونخوا میں 2215،اسلام آباد میں545،بلوچستان میں203اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث336 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ33ہزار070 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,423مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,686افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ83ہزار538مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران43ہزار498کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3669افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 98لاکھ17ہزار491افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

corona test