Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'مولانا ایسےاتحادکی سربراہی کر رہے ہیں جو بچا ہی نہیں'

سینیٹرشبلی فرازکاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کوروناوائرس...
شائع 21 مارچ 2021 07:48pm

سینیٹرشبلی فرازکاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کوروناوائرس سےمتعلق عوام میں کنفیوژن پھیلارہے ہیں ۔مریم نواز نے ن لیگ کوبہت زیادہ نقصان پہنچایا۔بد قسمتی سے ملک کی اپوزیشن بچوں کے ہاتھ میں ہے۔بچے صرف اپنےوالدین کا دفاع کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےسینیٹرشبلی فرازنےکہا کہ کوروناکی تیسری لہرنےلوگوں کوبہت زیادہ متاثرکیاہے۔وزیراعظم اورخاتون اول کوروناسےمتاثر ہوئے ہیں۔حکومت محدودوسائل کےباوجودویکسین منگوارہی ہے۔ ویکسین سےقبل وزیراعظم تقاریب میں شریک ہوئےتھے۔انجیکشن کےساتھ کورونا ہوناغلط ہے.مولانا فضل الرحمان کورونا وائرس سے متعلق عوام میں کنفیوژن پھیلا رہے ہیں.

شبلی فرازنے کہا کہ مریم نواز نے ن لیگ کوبہت زیادہ نقصان پہنچایا۔بدقسمتی سے ملک کی اپوزیشن بچوں کے ہاتھ میں ہے۔ بچے صرف اپنےوالدین کا دفاع کر رہے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا مولانا ایسےاتحادکی سربراہی کررہےہیں جوبچا ہی نہیں۔پی ڈی ایم کےپاس عوام کیلئےکچھ نہیں تھا۔

سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ حکومت نےعوام کو صحت کارڈ کی سہولت دی،جس سےبہت بڑی تبدیلی آئےگی۔ وزیراعظم نےگزشتہ ہفتےایک ہزارفلیٹ تقسیم کیے۔وزیراعظم عمران خان مہنگائی پرخاص توجہ دےرہےہیں۔

PDM

shibli faraz

Information Minister

JUIF