Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 44 اموات، 3,667 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 21 مارچ 2021 09:08am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 44افرادانتقال کرگئے جبکہ3,667 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد13,843ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد626,802ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید3,667نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ26 ہزار 802 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 63ہزار 058 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ97ہزار177افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں79ہزار245،اسلام آباد میں51ہزار414،بلوچستان میں19ہزار327 ،گلگت بلتستان میں4972اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے11ہزار609کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندن سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید44مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 13843ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4479افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 5974،خیبرپختونخوا میں 2208،اسلام آباد میں543،بلوچستان میں203اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث333 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ31ہزار107 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,900مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,092افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ81ہزار852مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41ہزار960کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3667افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 97لاکھ73ہزار993افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

corona test