Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کورونا کا شکار

کورونا وائرس کی تیسری لہر کی زد میں وزیراعظم اور خاتون اول بھی...
شائع 20 مارچ 2021 10:36pm

کورونا وائرس کی تیسری لہر کی زد میں وزیراعظم اور خاتون اول بھی آگئے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور دیگر حکومتی عہدیداران نے تصدیق کردی۔ وزیراعظم نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم اور خاتون اول کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹ میں تصدیق کی۔لکھا۔ عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطنیہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم کو۔ دو دن پہلے ہی۔ ویکسین کی ڈوز دی گئی تھی لیکن دو دن کا یہ وقت۔ ویکسین کےمؤثر ہونے کیلیے کافی نہیں وزیراعظم کو ویکسین لگوانے سے پہلے ہی کورونا ہوچکا تھا۔

وفاقی وزرا وزیراعظم کے جلد صحتیاب ہونے کیلیے پرامید ہیں،۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پریشانی کی بات ہے لیکن وزیراعظم صحت مند ہیں ۔

عوام اور زیادہ احتیاط کریں۔ نیا وائرس زیادہ مہلک ہے۔ پابندیاں بڑھ سکتی ہیں۔عوام سے اپیل ہے۔ کہ احتیاط کریں ۔

corona

covid