Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کی جیلوں میں چودہ ملزمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور کی جیلوں میں چودہ ملزمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جیل...
شائع 20 مارچ 2021 08:47am

لاہور کی جیلوں میں چودہ ملزمان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جیل حکام کی جانب سے متاثرین کو مخصوص بیرکوں میں رکھا جا رہا ہے۔

جیل حکام کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 5 جبکہ کیمپ جیل میں 9 قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کیمپ جیل میں اب تک ساڑھے 5 ہزار جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں 1 ہزار سے زائد قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کروایا جا چکا ہے۔

جیلوں میں تعینات ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لیبارٹری بھجوائے جا چکے ہیں۔

وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر جیل میں نئے آنے والے قیدیوں کو مخصوص بیرکوں میں رکھا جا رہا ہے۔

coronavirus

Kot Lakhpat Jail

lahore