Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف شہبازشریف کی درخواست مسترد کردی

لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوےکا ...
شائع 19 مارچ 2021 03:06pm

لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوےکا بروقت فیصلہ کرنے کی شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی،شہباز شریف کی جانب سے مصطفیٰ رمدے نے دلائل دیئے۔

شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے شہباز شریف کلاا ف بعض بے بنیاد الزامات لگائے، بے بنیاد الزامات لگانے پر عمران خان کیخلاف سول عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا، دعوے میں تاحال عمران خان کی جانب سے جواب جمع نہیں کروایا گیا، عمران خان کے وکلا ءبحث کی بجائے تاخیری حربے استماجل کر رہے ہیں۔

عدالت نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف شہباز شریف کی درخواست پر دفتری اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار شہبا زشریف کو ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

LHC

pm imran khan

Shehbaz Sharif

apeal

reject

lahore