Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ، اینٹی کرپشن کو کارروائی کی ہدایت

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نوازشریف دور میں...
شائع 18 مارچ 2021 11:03pm

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نوازشریف دور میں ایل ڈی اے سکیموں میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اینٹی کرپشن کو کارروائی کی ہدایت کردی۔ کوئی سیاستدان ہو یا بیوروکریٹ، غیر قانونی کام کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

ایوان وزیر اعلی میں ویڈیو لنک کے ذریعے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نوازشریف کے دور وزارت اعلی میں سیاستدانوں میں غیر قانونی طور پر اربوں روپے کے 1352 پلاٹ بانٹے گئے، 1 سینیٹر،16 ارکان اسمبلی اور ان کے رشتے داروں کو صوابدیدی کوٹے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلاٹ الاٹ کئے گئے. جس میں قمرالزماں خان کا کردارسب سے نمایاں رہا، جسے ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر اہم عہدے دیئے گئے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں گے اور ہر معاملے میں شفافیت سامنے لائیں گے۔ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر اور وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔

cm punjab

PPP

CM Buzdar