Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاجروں کی حکومت کو دھرنے کی دھمکی

لاہور کی تاجر برادری نے حکومت سے پورا ہفتہ رات آٹھ بجے تک...
شائع 18 مارچ 2021 08:27pm

لاہور کی تاجر برادری نے حکومت سے پورا ہفتہ رات آٹھ بجے تک کاروبار کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مظاہرین نے شملہ پہاڑی روڈ بلاک کرکے نعرے بازی بھی کی۔

تاجروں نے لاہور پریس کلب روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شام 6 بجے کی بجائے رات 8 بجے اور پورا ہفتہ کیلئے کاروبار کرنے کا مطالبہ جلد منظور کیا جائے۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات منظور نہ کئے تو تمام دکاندار شام 6 بجے دکانیں بند کر کے اپنی دکانوں کے سامنے دھرنا دیں گے۔

corona

covid