Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

5سال بعداحتساب ہوناچاہیئے کہ ہم نےملک اورعوام کیلئے کیا کیا،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان درحقیقت...
شائع 18 مارچ 2021 03:28pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان درحقیقت نئی سوچ اور مائنڈ سیٹ کا نام ہے ، حکومت میں آئے تو پہلے دن ہی کہا گیا یہ فیل ہوگئے ہیں ، بار بار حکومت جانے کی پیش گوئیاں ہوتی رہیں ، ہمیں عوام نے 5سال کیلےا مینڈیٹ دیا ،5سال بعد احتساب ہونا چاہیئے کہ ہم نے ملک اور عوام کیلئے کیا کیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے کہاکہ دنیا میں کوئی حکومت غریبوں کیلئےگھرنہیں بناتی،حکومت گھربنانےکے مواقع آسان بناتی ہے،بینکس کو380ارب روپے قرضوں کیلئےمختص کرنےکاکہاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہرگھرپرحکومت3لاکھ روپے کی سبسڈی دےگی،21لاکھ کا گھر 18لاکھ کاہوگا،تو سود بھی کم ہوجائےگا،قرضوں کیلئےقانون میں بھی آسانی کی گئی ہے،25سال پہلےیہ جگہ گھربنانےکیلئے مختص ہوئی،ماضی میں پیہض بنایاجاتاتھا،غریب کیلئےکچھ نہیں ہوتاتھا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 25سال پرانےمنصوبے کومکمل کیا ہے،18ویں ترمیم کےبعد سندھ کوکچھ نہیں کہہ سکتے،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزی سےکام ہورہاہے،سندھ کےجزیرےپرکام کرنےکیلئے عدالت کی اجازت درکارہے،نچلےطبقےکیلئےنجی شعبہ کےساتھ مل کر800گھربنارہےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیا پاکستان درحقیقت نئی سوچ اور مائنڈ سیٹ کا نام ہے ، حکومت میں آئے تو پہلے دن ہی کہا گیا یہ فیل ہوگئے ہیں ، بار بار حکومت جانے کی پیش گوئیاں ہوتی رہیں ، ہمیں عوام نے 5سال کیلےس مینڈیٹ دیا ہے، پانچ سال بعد احتساب ہونا چاہیئے کہ ہم نے ملک اور عوام کیلئے کیا کیا ،5سال میں ڈیم نہیں بنتامگرڈیم بنانا ضروری ہے،سیاسی مقاصد کےباعث کسی نےڈیم بنانےکانہیں سوچا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزیدکہا کہ طاقت ور قبضہ مافیا کخلاچف جہاد کررہے ہیں،لاہورمیں قبضہ مافیا حکمرانوں سےساتھ ملا ہواتھا،پنجاب حکومت نے200ارب روپےکی زمین واگزارکرائی،گھرملناشروع ہوگئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگلےماہ فوڈ سیکیورٹی کا پروگرام لارہےہیں،8سے10اپریل کوفوڈسیکیورٹی پلان کااعلان ہوگا،شہروں کے ماسٹرپلان بنائے جائیں گے،ہمیں شہروں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے،شہروں میں بلند عمارتیں بنانےکی ضرورت ہے۔

25 سال پرانے منصوبے کو مکمل کرنا بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم

IK Address

pm imran khan

پاکستان

اسلام آباد