Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس :عمران خان کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم...
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2021 02:20pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی۔

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ 3رکنی بچ و نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پارٹی کی فارن فنڈنگ کاکیس زیرالتواءہےتومسئلہ کیاہے؟۔

عمران خان کے وکیل انورمنصور خان نے دلائل دیتےہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پرکوئی اعتراض نہیں،کیس کرنےسےقبل اکبرایس بابرپی ٹی آئی سےنکالےجاچکےتھے،الیکشن کمیشن کواختیار نہیں تھاکہ اکبربابرکوپارٹی رکن قراردے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ کوفارن فنڈنگ کیس پرکوئی اعتراض نہیں،صرف اکبرایس بابرکی کیس میں موجودگی پراعتراض ہے؟ ۔

جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس کرتے وقت اکبر ایس بابر پارٹی رکن نہیں تھے؟۔

انور منصور خان نے کہا اکبر ایس بابر کو 2011 میں مستقل طور پر پی ٹی آئی سے نکالنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا تھا۔

وکیل اکبرایس بابرنے کہا کہ پارٹی سےنکالنےکانوٹس کسی فورم پرپیش نہیں کیاگیا،جس پر جسٹس یحیٰن آفریدی نے کہا کہ آپ کونوٹس کررہےہیں تحریری جواب جمع کرائیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

pm imran khan

Supreme Court

اسلام آباد

PTI funding case