Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

25 سال پرانے منصوبے کو مکمل کرنا بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 25سال پرانےمنصوبےکو...
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2021 02:18pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 25سال پرانےمنصوبےکو مکمل کرنا بڑی کامیابی ہے ،نئے پاکستان کا مطلب سوچ کی تبدیلی ہے،زندگی کی دوڑمیں پیچھے رہ جانےوالوں کو سپورٹ کرنا ہے۔

اسلام آباد میں محنت کشوں کیلئے رہائشی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام بہترین منصوبہ ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں تعمیر شدہ فلیٹس اور گھر شامل ہیں،ذلفی بخاری اوران کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،25سال پرانے منصوبےکو مکمل کرنا بڑی کامیابی ہے،ماضی میں غریب طبقےکےبارےمیں کبھی نہیں سوچاگیا،نئے پاکستان کا مطلب سوچ کی تبدیلی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ زندگی کی دوڑمیں پیچھےرہ جانےوالوں کوسپورٹ کرنا ہے،یہ کسی پر احسان نہیں غریبوں کا حق ہے،اپناگھرہوناسب سےبڑی نعمت ہے،شہروں میں غریب کیلئےگھربناناممکن نہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قرضوں کیلئےقانون عدالت سےمنظورکرانےمیں2سال لگے،380ارب روپے گھروں کےقرضوں کیلئےرکھےہیں،عام آدمی کیلئے قرض لینا آسان بنارہے ہیں،ہرگھرمیں حکومت3لاکھ کی سبسڈی دےگی،قرض پر سود کی شرح5فیصدسےاوپرنہیں جائے گی،آمدن میں اضافے کے ساتھ غریبوں کو مزید ریلیف فراہم کریں گے،کرائےکےبرابراقساط اداکرکے آپ کاگھراپناہوجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوروناسےپوری دنیاکی معیتش کونقصان پہنچا،سیٹنگ اورسریئےکی قیمت میں اضافہ ہوا،تعمیراتی شعبےکے فروغ سےروزگارمیں اضافہ ہوگا۔

IK Address

pm imran khan

پاکستان

اسلام آباد