Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25مارچ تک ملتوی

لاہور :احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس...
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2021 11:30am

لاہور :احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت پچیس مارچ تک ملتوی کردی، فاضل جج کی ناساز طبیعت کے باعث آج سماعت نہ ہوسکی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے فاضل جج جواد الحسن نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی ۔

جیل حکام نے ن لیگ کے صدرشہباز شریف اور دیگر ملزمان کو پیش کیا جبکہ حمزہ شہباز بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

فاضل جج جواد الحسن نے بتایا کہ ان کی طبعیت ناساز ہے، آج وہ کسی کیس کی سماعت نہیں کرسکتے جبکہ فاضل جج نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کا حکم دیا۔

شہباز شریف نے فاضل جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت عطا فرمائے۔

جس پر احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پیش ہوئے۔

عدالت نے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر تمام گواہان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

accountability court

money laundering case

lahore

shahbaz sharif