Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: کورونا ایس او پیز کی خلاف وزری پر 17ریسٹورنٹس سیل،37 دکاندار گرفتار

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کاکورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر...
شائع 18 مارچ 2021 10:05am

پشاور میں ضلعی انتظامیہ کاکورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے، کورونا ایس او پیز کی خلاف وزری پر 17 ریسٹورنٹس سیل اور 37 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے رات 8بجے کے بعد کمرشل سرگرمیاں بند نہ کرنے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 17 ریسٹورنٹس کو سیل کیا جبکہ رات 8بجے کے بعد دکانیں بند نہ کرنے پر 34 دکاندار گرفتارکیاگیا۔

ڈی سی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر صرف میڈیسن و اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروری دکانوں اور کاروبار کو رات 8کے بعد بھی کھولنے کی اجازت ہے،تاجران حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں بصورت دیگرخلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

SOPS

coronavirus

restaurants

peshawar

crack down

seal